ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مانسون اجلاس میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز ، ڈیڑھ درجن مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی طے 

مانسون اجلاس میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز ، ڈیڑھ درجن مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی طے 

Wed, 18 Jul 2018 00:50:04    S.O. News Service

نئی دہلی 17جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی پیشکش کو لائے گی۔ لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ اپوزیشن پارٹی چاہتے ہیں کہ اس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز لائی جائے۔ ہم اپوزیشن کے تمام جماعتوں کے ساتھ حکمت عملی طے کر عدم اعتماد کی تجویز لائیں گے۔ کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ایوان چلانے میں حکومت کا مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں اٹھائے جانے والے مسائل کو لے کر اپوزیشن نے مشترکہ حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن کو لوگوں کے مسائل بیان کرنے کا مکمل موقع ملے گا۔کھڑگے نے کہا کہ کہا جاتا کہ اپوزیشن ایوان نہیں چلنے دیتا، وزیر اعظم بھی یہی کہتے ہیں، جس کو کافی پروموٹ کیا جاتا ہے ؛ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب ہم لوگوں کے مسائل کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے بچنے کے لئے وہ مختلف حیلہ بازی اپناتے ہیں جس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ حزب اختلاف نے موانع پیدا کئے ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ہم آئین کی رو سے پارلیمانی ا مور چلنے دیں گے۔ 


Share: